Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ابرار الحق نے بھی بدوبدی کا نیا ورژن جاری کر دیا

معروف گلوکار ابرار الحق بھی چاہت فتح علی خان کے نئے گانے بدو بدی کے بخار میں مبتلا ہو گئے، انہوں نے بدوبدی کا نیا ورژن جاری کر دیا۔

ان دنوں نہ صرف پاکستانی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلکہ بھارت میں بھی چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مذکورہ گانا ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

متعدد ہندوستانی اور پاکستانی مشہور شخصیات نے اس گانے کو اپنی آواز میں بھی گایا ہے جن میں گرو رندھاوا، بی پراک، دلجیت دوسانجھ اور دیگر شامل ہیں اسی کے ساتھ دوسری جانب گلوکار ابرارالحق نے بھی بدو بدی کا نیا ورژن پیش کرکے ایک بار پھر لوگوں کی توجہ سمیٹ لی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گلوکار ابرار الحق کی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں ان سے بدوبدی کو اپنی آواز میں گانے کی فرمائش کی گئی تھی۔ ساتھی افراد کی پرزور فرمائش پر ابرار الحق کو چاہت فتح علی خان کے وائرل گانے بدو بدی کے بول ہائے ہائے ہوئے ہوئے کو گاتے سنا گیا۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی وہیں صارفین کی جانب سے ابرار الحق کے لئے مکمل گانا گانے کی فرمائش سامنے آ گئی۔

Related posts

کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

Mobeera Fatima

کراچی، مائی کلاچی پھاٹک کے قریب مال گاڑی اور آئل ٹینکر میں ٹکر

Mobeera Fatima

یکم دسمبر سے پٹرول 3.15 اور ڈیزل 3.20 روپے مہنگا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment