Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق ہوگئی

بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نتاشا اور کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق ہوچکی ہے جس کے بعد اب پانڈیا کی 70 فیصد جائیداد کی مالکن ان کی سابقہ اہلیہ نتاشا بن جائیں گی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طلاق لینے کا فیصلہ ہاردک پانڈیا کا تھا، وہ اپنی اہلیہ نتاشا سے علیحدگی چاہتے تھے تاہم ابھی تک دونوں کے درمیان طلاق کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی ،اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Related posts

صدر زرداری پر عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام ، شیخ رشید مقدے سے بری

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز ریپریزنٹیشن سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ، رولز میں تبدیلی کیلئے کمیٹی تشکیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment