Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

ورلڈ کپ اسکواڈ میں بابراعظم ( کپتان ) صائم ایوب اورمحمد رضوان شامل،فخرزمان ، اعظم خان، عثمان خان ،افتخار احمد اورعماد وسیم بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔

شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان،محمد عامر، عباس آفریدی ، نسیم شاہ،حارث رؤف اورابرار احمد بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہونگے۔

عثمان خان، اعظم خان، ابرار احمد، عباس آفریدی اور صائم ایوب پہلی بار ٹی20ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے ٹیم متوازن ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کرکٹرز شامل ہیں، حارث رؤف فٹ ہیں ، ٹی20 ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہت اہم ہوگا۔

پاکستان آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل ہے،گروپ اے میں انڈیا، آئرلینڈ ، کینیڈا اور امریکا بھی شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا،پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا،پاکستان اور کینیڈا 11جون کو مدمقابل ہوں گے،16جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

Related posts

انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا

Mobeera Fatima

پارلیمنٹ آج ارشد ندیم کو مبارکباد دے گی

Mobeera Fatima

دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment