Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

توانائی کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت، بجلی 50 فیصد سستی ہوسکتی ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت پچاس فیصد سستی ہو سکتی ہے، تواناٸی مہنگی ہونے کی وجہ سے عوام کہ قوت خرید سے باہر ہے۔

پاکستان انرجی سمپوزیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی مسائل کا سامنا ہے، ہماری درآمدات اور برآمدات میں توازن نہیں ہے۔ ہمیں اپنے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موسمی تبدیلیوں کے اثرات بڑھ رہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے سب کچھ بدل رہا ہے۔ پانی اور بارشوں کی کمی ہورہی ہے جس سے کسانوں کو نقصان ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 2050 تک 35 کروڑ ہو جائے گی، زیادہ آبادی کے لیے مزید توانائی کی ضرورت پڑے گی۔ زیادہ آبادی سے فوڈ سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، عوام کی توانائی تک رسائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تواتر کے ساتھ انرجی کی فراہمی بھی ایک بڑا مسٸلہ ہے، ترقی کی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہمیں تواناٸی کی پیداوار بھی بڑھانا ہے۔ عوام کی آمدن کا پاس فیصد بجلی گیس کے بلوں اور پیٹرول خریدنے پر خرچ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معدنیات کو بچانے کے لیے پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، بیرون ممالک سے لوگ پاکستان آرہے ہیں۔

Related posts

9مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

admin

عوام سے میرا پیار کا رشتہ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا، مریم نواز

Mobeera Fatima

صحت کارڈ پلس میں مزید 4 پیچیدہ بیماریوں کا علاج بھی شامل کردیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment