Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نواز شریف حکومت بدلنے کی سازشوں میں شریک رہے ، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف 1985ء کے بعد سے حکومت بدلنے کی ہر سازش میں شریک رہے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی حکومت بدلنے کا یہ دکھ ہے کہ عوام ان کے لیے باہر نہیں نکلے ، نواز شریف اگر لندن چلے جائیں گے تو عوام کس کے لیے نکلیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اس لیے ہے کہ انہوں نے مشکل وقت میں باہر جانے کے بجائے جیل جانا اور وہاں رہنے کو ترجیح دی۔ بانی پی ٹی آئی کو ہر صورت رہا کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جو عدلیہ کے ساتھ ہو رہا ہے وہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

سابق وفاقی وزیر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

Related posts

وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 57 افسران فارغ کر دیے گئے

Mobeera Fatima

جماعت اسلامی کی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت، اے پی سی میں شرکت کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment