Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،محمد حفیظ نے سیمی فائنل کے لئے 4 ٹیموں کی پیش گوئی کردی

قومی ٹیم کے سابق ٹیم کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 پاکستان کیلئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی میرا دل ہمیشہ گرین شرٹس کے حق میں رہے گا، چاہے انکی کارکردگی کیسی بھی کیوں نا ہو! لیکن حقائق سامنے رکھ کر بات کروں تو مجھے قومی ٹیم کیلئے ورلڈکپ 2024 مشکل نظر آرہا ہے۔

انہوں نے سیمی فائنل کیلئے ٹاپ فور ٹیموں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ میر خیال میں پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کیخلاف سیریز 2-2 سے ڈرا کرنا اور آئر لینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شکست سے لگ رہا ہے کہ شائقین زیادہ بہتر نتائج کی امید نہ رکھیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے لیڈز میں موجود ہے، جہاں وہ سیریز کا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلا کھیلے گی۔ قومی ٹیم یکم مئی کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے انگلینڈ سے براستہ امریکا روانہ ہوگی۔

Related posts

جنوبی افریقی باؤلر آئی پی ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے

Mobeera Fatima

کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے بھی ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment