Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ: قومی ٹیم کا اعلان جمعرات کو کیے جانے کا امکان

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان اگلے جمعرات تک کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان میگا ایونٹ میں شریک واحد ٹیم ہے جس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا تاحال اعلان نہیں کیا، قومی ٹیم 15 رکنی اسکواڈ اور تین ریزرو کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ کے بعد کیا جائے گا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان آئی سی سی کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن 24 مئی تک اسکواڈ کا اعلان کرے گا۔

مسٹری اسپنر ابرار احمد کے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ آغا سلمان اور حسن علی کو ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر رکھا جاسکتا ہے۔

اسی طرح عرفان خان نیازی یا عثمان خان میں سے کوئی ایک ریزرو کھلاڑی کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوگا۔

دوسری جانب حارث رؤف انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں تاہم انہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کیلئے فٹنس کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ موجود ہے۔

Related posts

کرکٹرز کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

Mobeera Fatima

امریکا اور اومان کے میچ میں ون ڈے کرکٹ کے دو نئے ریکارڈ بن گئے

Mobeera Fatima

بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، آئی سی سی کی پاکستان کو منانے کی کوششوں کا آغاز

Mobeera Fatima

Leave a Comment