Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

میرب علی سے شادی کب ہوگی؟ عاصم اظہر نے بتا دیا

معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی اور اداکارہ میرب علی کی شادی کے بارے میں بتا دیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں دوران گفتگو جب گلوکار سے پوچھا گیا کہ وہ اور میرب علی شادی کب کررہے ہیں۔

جس کے جواب میں عاصم اظہر نے کہا کہ ابھی ہماری شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن ہم دونوں کی رضامندی ہمارے والدین کے ساتھ ہے۔

عاصم اظہر نے اپنی مداح سے مزید کہا کہ آپ دعا کریں کہ ہمارے والدین جلد ہمارے لیے اچھی خبر سب کو دیں۔

واضح رہے کہ میرب اور عاصم اظہر کی منگنی مارچ 2022 میں ہوئی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔

Related posts

سعودی ولی عہد کی بصیرت اور ویژن نے مسلم دنیا کو نئی راہیں دکھائیں، وزیراعظم

Mobeera Fatima

علی امین گنڈاپور نے لاہور جلسے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی

Mobeera Fatima

عدالت نے جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment