Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اڈیالہ جیل سیکیورٹی خدشات، 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جیل انتظامیہ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے دی گئی درخواست منظور کرتے ہوئے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 17 مئی تک ملتوی کردی۔

اڈیالہ جیل حکام نے عدالت سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل صوبے کی حساس ترین جیل ہے۔

اڈیالہ جیل میں گنجائش کے برعکس 7 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں، خط میں بتایا گیا کہ دہشتگردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث مجرم اڈیالہ جیل میں قید ہیں، سیاسی بیک گراؤنڈ رکھنے والے ہائی پروفائل قیدی بھی اڈیالہ جیل میں ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے جیلوں پر حملے کے منصوبے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی اور اٹک جیل کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے تعاون سے فرضی مشق بھی کی گئی ہیں۔

خط کے مطابق جیل سے ملحقہ رہائشی علاقوں کے مکینوں کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی کی جارہی ہے، چنانچہ سیکیورٹی انتظامات کے تناظر میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کی جائے۔

Related posts

مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، محسن نقوی

Mobeera Fatima

ججز سنیارٹی کیس ، عمران خان نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

Mobeera Fatima

شہباز شریف 2 ہفتے پہلے استعفیٰ دے رہے تھے ، عامر ڈوگر کا دعویٰ

Mobeera Fatima

Leave a Comment