Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آزاد کشمیر میں مہنگائی کیخلاف چوتھے روز بھی ہڑتال ، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر مہنگائی کیخلاف جاری ہڑتال کے باعث کھانے پینے کے اشیاءکی قلت ہو گئی۔

ہڑتال کے باعث سبزی، فروٹ اور دیگر غذائی اجناس لانے والی گاڑیاں  مارکیٹوں تک نہ پہنچنے کے باعث کھانے پینے کے اشیاء کی قلت ہوگئی جبکہ میڈیکل اسٹورز  بھی بند ہیں جس کی وجہ سے شہری ادویات کے لیے پریشان ہیں۔ 

آزاد کشمیر میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس تاحال بند ہے، موبائل فون اور انٹرنیٹ مزید 2 روز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، آزاد کشمیر حکومت نے آج بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ضلعی دفاتر بھی بند رکھے جائیں گے۔

دوسری جانب 11 مئی کو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران شہید ہونے والے سب انسپکٹر کی تدفین کر دی گئی ہے ، پرتشدد مظاہروں میں  پولیس اہلکاروں سمیت 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Related posts

200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے پر اتفاق

admin

خیبرپختونخوا میں گورننس کا شدید بحران ہے، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف

Mobeera Fatima

Leave a Comment