Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ، جس میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان برطانیہ اور دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، غذائی تحفظ، آئی ٹی، سیاحت، کان کنی اور دیگر شعبوں میں بے پناہ استعداد ہے، ہم گورننس کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف گامزن ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حتمی مراحل میں ہے، ملکی معیشت کی بحالی کے لیے میکرو اور مائیکرو اکنامک سطح پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

برطانوی وفد نےحکومت پاکستان کی جانب سے ایجوکیشن ایمرجینسی کے اقدام کو سراہا۔

Related posts

کرم کے قبائل میں لڑائی کا چوتھا روز ، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی ، 55 زخمی

Mobeera Fatima

اسد عمر کی کمرہ عدالت میں طبیعت بگڑ گئی ، اسپتال منتقل

Mobeera Fatima

فری وائی فائی سروس کو 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پر فعال کردیا گیا

admin

Leave a Comment