Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا حکومت کا جنوبی اضلاع کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے جنوبی اضلاع کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن کے لیے الگ سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے، عابد مجید جنوبی اضلاع کے تمام محکموں کے سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ کے قیام پر کام کریں گے۔

رول آف بزنس میں ترامیم، مالی وانتظامی، منصوبہ بندی، سروس ڈیلیوری کی تجاویز تیار کی جائیں گی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ براہ راست وزیراعلیٰ کو جواب دہ ہوگا اور اس حوالے سے محکمہ انتظامیہ نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔

Related posts

افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد مانگ لی

Mobeera Fatima

ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کا اثر،امریکی معیشت 3 سال کی کمزورترین سطح پر

Mobeera Fatima

بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

admin

Leave a Comment