پنجاب حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سمیت 29 لاء افسران کو برطرف کر دیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کی کاپی سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر اداروں کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب گلزار احمد خان، ملک سرود احمد، پرویز اقبال چیمہ، محمد نواز شاہ اور عارف رانجھا کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جبکہ شاہد محمود، محمد اکرم، سید علی ریاض، اسد عباس، زنیش افضل سمیت 24 افراد کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔
ہٹائے جانے والوں میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عامر عمر، حفیظ الرحمن، مرزا کامران بیگ، آصف بٹ، عمر رشید، خرم شہزاد، نعمان سرور، ملک عبد الرزاق، نوید احمد راجہ، افتخار ابراہیم، واجد رضوی، مشتاق احمد، محمد سلیم، مہناز ندیم، سجاد اقبال اور تحریم اقبال ، شیبہ قیصر، عظمت علی خانزادہ، عرفان عارف شیخ بھی شامل ہیں۔