Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مرغی کی قیمت میں اضافہ، پیاز مزید سستے

پشاور،لاہور: چکن کی قیمتوں میں کمی کے بعد پھر سے قیمتیں بڑھنے لگیں، برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

پشاورمیں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہو گیا، سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ مرغی کے فی کلو نرخ 330 سے بڑھ کر 340 روپے کلو ہو گئے۔

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 32 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، فی کلو گوشت کی قیمت 470 روپے کلو ہو گئی۔

لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 312 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 324 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہونے سے نرخ 255 روپے ہو گئے۔

پشاور میں دو روز کے اندر پیاز کی قیمت میں 30 روپے تک کی کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق پیاز کی قیمت 110 روپے سے کم ہو کر 80 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق ٹماٹر 100روپے کلو، لہسن 700 روپے کلو، ادرک 640 روپے اور آلوکی فی کلو قیمت 100 روپے ہے۔

Related posts

ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس، جسٹس منصور علی شاہ نے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا

Mobeera Fatima

پاکستان نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا آپریشن معطل کر دیا

Mobeera Fatima

زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کرونگا، دورانِ عدت نکاح کیس میں جج کے ریمارکس

admin

Leave a Comment