Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پاکستانی معیشت کی صلاحیت اور قدرتی وسائل پر یقین ہے، سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری

سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو اپنے ایک اہم بین الاقوامی شراکت دار کے طور پر دیکھنا چاہیں گے۔

اسلام آباد میں جاری پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑا سٹریٹجک شراکت دار ہے۔ ہم پاکستانی معیشت کی صلاحیت، ٹیلنٹ اور قدرتی وسائل پر یقین رکھتے ہیں۔

ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، یہاں پُرجوش استقبال پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ سعودی اور سعودی کمپنیوں کے لیے پاکستان اعلیٰ ترجیحی اقتصادی سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب 20 لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کا گھر ہے۔ بہت سے پاکستانیوں نے نمایاں طور پر ویژن 2030 میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ آج ہم آپ سب کو جوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ ہماری سعودی کمپنیوں کی کامیابی کی کہانیاں شیئر کرنے کے لیے موجود ہیں۔

سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری نے مزید کہا کہ سعودی کمپنیاں بین الاقوامی سطح پر اپنی موجودگی کو جاری رکھنا چاہیں گی۔ ہماری تاریخ میں ویژن 2030 کے تحت مملکت میں جامع تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

Related posts

ٹرمپ کی اوباما جوڑے سے متعلق تضحیک آمیز ویڈیو شیئر، امریکا میں ہنگامہ

Mobeera Fatima

ایران نے جوابی حملہ کیا تو اپنا اور اسرائیل کا دفاع کریں گے ، ٹرمپ

Mobeera Fatima

سعودی عرب کا کثیرالملکی بحری دفاعی اتحاد کے قیام کی جانب اہم قدم، 43 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

Mobeera Fatima

Leave a Comment