Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ٹیکساس میں ٹرک الٹنے سے 20 لاکھ شہد کی مکھیاں آزاد، انوکھی تصاویر دیکھیں

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ٹرک حادثے کے نتیجے میں تقریباً 20 لاکھ شہد کی مکھیاں ازاد ہو کر فضاء میں پھیل گئیں، جس کے بعد حکام نے قریبی آبادی کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔

مقامی حکام کے مطابق واقعہ اتوار کے روز اورنج کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں ایک 18 ویلر ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا۔ ٹرک میں تقریباً 50 ہزار پاؤنڈ وزنی شہد کی مکھیاں موجود تھیں، جن کی تعداد لگ بھگ 20 لاکھ بتائی گئی ہے۔

حادثے میں ٹرک ڈرائیور محفوظ رہا تاہم ٹرک الٹنے کے بعد بڑی تعداد میں مکھیاں علاقے میں پھیل گئیں۔

واقعے کے بعد مقامی شہد کی مکھیوں کے ماہرین کو موقع پر طلب کیا گیا، جنہوں نے مکھیاں جمع کرنے اور انہیں محفوظ طریقے سے قریبی شہد فارم منتقل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں متعدد بی کیپرز کو امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے دیکھا گیا۔

اورنج کاؤنٹی ایمرجنسی سروسز نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ مکھیوں کی منتقلی مکمل ہونے تک گھروں کے اندر رہیں اور غیر ضروری طور پر متاثرہ علاقے کا رخ نہ کریں۔

Related posts

پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیا بناتے ہیں، امریکی صدر کا اعتراف

Mobeera Fatima

کاملا ہیرس سے ہارنے کی صورت میں دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

دوحہ سے آئرلینڈ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز میں شدید جھٹکے، 12 افراد زخمی

admin

Leave a Comment