Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے پرمٹ لازمی ، اطلاق آج سے ہو گا

حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی ہو گا۔

سعودی محکمہ کے مطابق نئے ضوابط کا اطلاق حج کے عمل کو مزید بہتر بنانے اور عازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ ایسے افراد جن کے پاس مکہ سے جاری کردہ عمرہ یا حج پرمٹ اور اقامہ ہو گا انہیں استثنیٰ حاصل ہو گا۔

ہر سال دنیا بھر سے اور مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مکہ مکرمہ کا رُخ کرتے ہیں، اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے جاتے اور قواعد و ضوابط جاری کیے جاتے ہیں۔

سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق حج 2024 کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے لیے ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس متعلقہ ادارے کی جانب سے حج مقامات پر کام کے لیے داخلے کا اجازت نامہ نہیں ہو گا انہیں اور بغیر پرمٹ مکہ جانے والی گاڑیوں کو واپس کیا جائے گا۔

Related posts

بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر کوہلی برہم، خاتون صحافی کو ڈانٹ دیا

Mobeera Fatima

سعودی عرب کی طرف داغے گئے 5 ڈرونز گرا دیے گئے، سعودی اتحاد

Mobeera Fatima

73 سالہ بزرگ سیاستدان کی نوجوان لیڈر کے پیرچھونے کی ویڈیو نے کھلبلی مچا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment