Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پاکستانی عازمین کیلئے حج ایپ متعارف کروا دی گئی جسے ہر حاجی کیلئے ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی

پاکستانی عازمین کیلئے حج ایپ متعارف کروا دی گئی جسے ہر حاجی کیلئے ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی ہے، حکومت کا عازمین کے ساتھ رابطہ اس ایپ کے تحت ہی ہوگا، سرکاری کوٹہ کے تحت انہتر ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

اس بار حجاج کی تعداد کم رہی، سرکاری کوٹہ کے تحت 69 ہزار حجاج حج کی سعادت حاصل کریں گے،اس بار ایک لاکھ روپے کم وصول کئے گئے۔ ہوائی جہاز کے پیسے بھی کم کئے گئے، پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیادپر منیٰ میں جگہ لے سکیں گے،تمام سرکاری عازمین حج ٹرین کی سہولت لے سکیں گے۔

اس بار شارٹ حج متعارف کروایا، 20 سے 25 دن کا حج کیا جاسکتا ہے،55 سے 60 ہزار تک شارٹ حج کا کرایہ زیادہ لیا، حجاج کو پاکستان سے فری سم ملے گی، وہاں سے وٹس ایپ کال بھی ہوسکے گی، ایک ہی رنگ کے مفت بیگ حجاج کو ملیں گے۔

بیگ پر کیو آر کوڈ درج ہوگا جس سے پتہ چل جائے گاکہ حاجی کہاں سے آیا ہے کہاں ٹھہرا ہے؟وزارت نے اگلے سال لاہور سے بھی روڈ ٹو مکہ سروس شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے حج سے قبل زائرین کے لیے بڑی شرط عائد کر دی ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے لیے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیر قانونی حج زائرین کی شناخت کے لیے سعودی عرب نے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت قانونی طور پر حج کرنے والوں کے پاس ایک کارڈ موجود ہوگا جسے وہ گلے میں بطور شناخت لیے گھومیں گے۔

سعودی وزیر حج کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوسوک کارڈ لانچ کیا گیا ہے جو کہ انڈونیشیا میں متعارف کرایا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نوسوک کارڈ حج سے قبل پہلے انڈونیشین بیچ کو دیا گیا ہے، اس نوسوک کارڈ میں حج زائرین کا ڈیجیٹل ڈیٹا موجود ہے۔

اس کارڈ کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ اسے مکہ اور مدینہ میں حج زائرین لازمی ساتھ رکھیں،نوسوک کارڈ حج کے ویزا ملنے کی صورت میں متعلقہ حج کے آفسز سے حاصل کیا جا سکتا ہے، تاہم مقامی طور نوسوک کارڈ حج پرمٹ ملنے کی صورت میں جاری کیا جا سکتا ہے۔

وزارت حج کی جانب سے کہنا تھا کہ نوسوک کارڈ دراصل آفیشل پرنٹڈ کارڈ ہے جس کا مقصد قانونی طور پر حج کرنے والوں کو واضح کرتا ہے جبکہ اس کارڈ کا ڈیجیٹل ورژن ایپ نوسوک اور توکلانہ پر بھی موجود ہے۔

Related posts

برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک حسینہ واجد بھارت میں قیام کریں گی

Mobeera Fatima

امریکی صدارتی انتخابات ، 3 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز

Mobeera Fatima

یوکرین نے روسی صدر کی جنگ بندی کی مشروط دعوت مسترد کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment