Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

9 محرم کے جلوس ، سیکورٹی ہائی الرٹ ، کئی شہروں میں موبائل فون سروس ، معطل ، حساس مقامات سیل

لاہور ، پشاور ، کراچی سمیت مختلف شہروں میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ملک کے بعض بڑے شہروں میں موبائل سروس جزوی معطل کی گئی ہے جبکہ حساس مقامات بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں آج 1689 عزاداری جلوس اور 3895 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، جن کی حفاظت کیلئے ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ لاہور میں 79 جلوس اور 378 مجالس کی حفاظت پر 10 ہزار سے زائد اہلکار مامور ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ اور پشاور میں 9 محرم الحرام پر سکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے ، پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس اختتام پذیر ہونے پر موبائل فون سروس بحال کی جائے گی۔

Related posts

مرغی کا گوشت 461 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

ایف بی آر کے 100 سے زائد مبینہ کرپٹ افسران کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

‘مودی خالی برتن کیطرح شور مچا رہے ہیں’، پاکستانیوں کا بھارتی وزیراعظم کو کرارا جواب

Mobeera Fatima

Leave a Comment