Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

جاری مالی سال کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 56فیصد اضافہ ریکارڈ

جاری مالی سال کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)میں 56 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے دو مہینوں (جولائی اور اگست) کے دوران ایف ڈی آئی کا حجم 350 ملین ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 225 ملین ڈالررہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں ایف ڈی آئی میں 125ملین ڈالر یعنی 55.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق اگست 2024کے دوران ایف ڈی آئی کا حجم 214 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2023 میں 142 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

اس طرح اگست 2023 کے مقابلے میں اگست 2024 کے دوران ایف ڈی آئی کے حجم میں 50.70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین 92 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 11 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت گر گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment