Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

غزہ میں 50 مقامات پر بمباری ، 58 فلسطینی شہید ، جنگجووں کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج کی غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 50 مقامات پر بمباری کے نتیجے میں 58 فلسطینی شہید ہو گئے ، شہداء کی تعداد  38 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے شجاعیہ میں کئی روز سے جاری فوجی آپریشن میں 100 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد  87 ہزار 445 ہو گئی۔

ادھر خان یونس کے واحد فعال نصیر اسپتال میں چند گھنٹوں کا ایندھن باقی رہ گیا، کویتی اسپتال بھی چند گھنٹے میں بند ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی گروپوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی جا رہی ہے۔ مارٹر گولوں، راکٹوں سے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ، جنگجووں نے اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو بھی نشانہ بنایا۔

ادھر اسرائیل نے مغربی کنارے میں مزید 3 نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے ، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت 2020 تا 2022 فلسطینی علاقوں میں 20 ہزار کے قریب رہائشی یونٹس بنا چکی جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے 23 یہودی بستیاں تعمیر کی جا چکی ہیں۔

Related posts

پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ ہو گیا ، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق

Mobeera Fatima

صنم جاوید کی رہائی کیلئے والد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دیدی

Mobeera Fatima

جماعت اسلامی کا دھرنا،مذاکرات کا پہلا دورمکمل،حکومت کا تمام گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment