Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی ، لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ، 5 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی ، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے 5 لاشیں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کئی افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں ، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ملبے سے نکالے جانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں 20 کے قریب فلیٹ تھے جس کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ گلیوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے ہیوی مشینری کو پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Related posts

پنجاب میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافے کا فیصلہ

admin

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن، پاکستان کی مسلسل چوتھی شاندار فتح

Mobeera Fatima

بابا وانگا کی موبائل فون سے متعلق پیشگوئی جو آج حقیقت بن گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment