Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کل 5 فروری سے ہو گا ،ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔

ٹرین کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس سمیت تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پربھی ہو گا۔

حکومت نے 31 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر ایک روپے کا اضافہ کیا جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی  نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کا انوکھا قانون

Mobeera Fatima

پاکستان نیوی نے سمندر سے ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات پکڑ لیں، امریکی سنٹرل کمانڈ کی مبارکباد

Mobeera Fatima

Leave a Comment