Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جنوبی وزیرستان میں گھر کے اندر دھماکا ، میاں بیوی اور 2 بچوں سمیت 5 جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں ایک گھر کے اندر دھماکے کے نتیجے میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے تنگی بدین زئی میں گھر کے اندر ہونے والا دھماکا آئی ای ڈی بم سے ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاندان حال ہی میں اپنے گھر منتقل ہوا تھا ۔ دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بنوت خان ، اس کی بیوی، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

Related posts

پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

خلیجی ممالک کا سفر کرنے والے محنت کشوں پر ٹیکس عائد

Mobeera Fatima

زرمبادلہ ذخائر میں 1.14 ارب ڈالرز کا اضافہ

admin

Leave a Comment