Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ٹی آئی ایم پی اے کا چالان کرنے پر 2 ٹریفک اہلکار معطل

پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیر علی آفریدی کا چالان کرنے والے 2 ٹریفک اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے دونوں اہلکاروں کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا، ٹریفک پولیس کے مطابق اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایم پی اے کو 500 روپے کا جرمانہ کیا تھا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ایم پی اے نے ٹریفک اہلکاروں کی بدسلوکی شکایت کی تھی، بداخلاقی پر ٹریفک اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی ایم پی اے شیر علی آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکار نے رکنے کا اشارہ دیا تو گاڑی روک دی، میرے بھائی نے ٹریفک اہلکاروں کوبتایا کہ یہ ایم پی اے ہیں۔

شیر علی آفریدی نے مزید کہا کہ بات شروع ہوتے ہی ٹریفک اہلکار نے مجھے نامناسب الفاظ کہے اور میرے ساتھ شدید بدسلوکی کی، یاد رہے کہ شیرعلی آفریدی پی کے 77 سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔

Related posts

ملک میں مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی، 19اشیاء ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں

Mobeera Fatima

آٹھ ستمبر کا جلسہ منسوخ یا ملتوی نہیں کیا جائے گا، وزیراعلی پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی

Mobeera Fatima

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے کی بڑی کمی

admin

Leave a Comment