Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

11 سالہ بچہ 14 گھنٹے پڑھائی کے بعد اسپتال پہنچ گیا

چین کے شہر چانگشا میں 11 سالہ لڑکا لیانگ لیانگ 14 گھنٹے مسلسل پڑھائی اور ہوم ورک کرنے کے بعد اسپتال پہنچ گیا۔

چین میں تعلیمی دباؤ ایک بار پھر زیرِ بحث آ گیا ہے, جب لیانگ لیانگ نے صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بغیر وقفے کے ہوم ورک کیا، جس کے بعد رات 11 بجے اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور والدین نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

رپورٹس کے مطابق اسے تیز سانس لینے، چکر، سر درد اور ہاتھ پاؤں سن ہونے کی شکایت ہوئی، ڈاکٹروں نے اس کی وجہ ہائپر وینٹیلیشن یعنی ضرورت سے زیادہ تیز اور گہری سانس لینا قرار دیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچے کو یہ مسئلہ مسلسل دباؤ اور جذباتی تناؤ کی وجہ سے ہوا، ہسپتال میں بچے کو سانس کے ماسک کے ذریعے علاج فراہم کیا گیا اور اسے سانس معمول کے مطابق لینے کی ہدایت کی گئی۔

Related posts

دبئی: سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پرعارضی پابندی لگا دی

Mobeera Fatima

ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی، امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کے حق میں قرارداد پیش

Mobeera Fatima

نریندر مودی بھارتی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

admin

Leave a Comment