Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شیری رحمان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے دریائے سندھ میں پانی کے بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اور سکھر بیراج میں پانی 71 فیصد کم ہو گیا۔ جبکہ تینوں بیراجوں میں 65 فیصد پانی کی کمی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ پاکستان کے تین صوبوں میں قحط کی صورتحال ہے۔ اور کاشتکاری کے لیے پانی نہیں ہے۔ لیکن پانی کی بچت کے بجائے مزید نہریں نکالی جا رہی ہیں۔

Related posts

چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا

Mobeera Fatima

ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کے بوجھ کو کم کر سکتے ہیں، صدر مملکت

Mobeera Fatima

صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پرامن اور پرسکون معاشرے کی بنیاد ہے، مریم نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment