Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل سے محروم رکھا گیا ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے  ذوالفقار علی بھٹو کیس میں اضافی نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضابطہ فوجداری کے تحت قتل کا ٹرائل براہ راست ہائیکورٹ نہیں کر سکتی۔

چیف جسٹس نے لکھا ہے کہ سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ نے بعد میں تسلیم کیا ان پر بیرونی دباؤ تھا، یہ ہماری قوم کی عدالتی تاریخ کا افسوسناک باب ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ جسٹس دراب پٹیل ،جسٹس محمد علیم اور جسٹس صفدرکے جرات مندانہ اختلافی نوٹ سے کیس کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے، تینوں جج اُس وقت کے ماحول کے باوجود اپنے موقف پر کھڑے رہے۔

چیف جسٹس نے تحریر کیا کہ تینوں ججز کے اختلافی نوٹس سے صورتحال تبدیل نہیں ہوئی، عدلیہ کی ساکھ اور غیر جانبداری برقرار رہی اور قانون کی حکمرانی کیلئے پُر عزم خودمختار عدلیہ کی اہمیت اجاگر ہوئی۔

Related posts

الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف کو طلب کرلیا

Mobeera Fatima

رائیونڈ ، تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

Mobeera Fatima

رفح حملے میں امریکی بم استعمال ہونیکا انکشاف ، برازیل نے اسرائیل سے سفیر واپس بلا لیا

admin

Leave a Comment