Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ویمنز ایشیا کپ، چیئرمین پی سی بی کی دبئی میں قومی ویمن ٹیم سے ملاقات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

ملاقات کے موقع پر قومی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ وہاب ریاض سمیت دیگر کوچنگ اسٹاف بھی موجود تھا، محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے تفصیلی گفتگو کی اور ویمنز ایشیا کپ کے لیے ان کی تیاریوں کے بارے میں دریافت کیا۔

تسلسل کے ساتھ کھیلیں، فوکس کھیل پر رکھیں، محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ویمن کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ تسلسل کے ساتھ کھیلیں اور اپنی توجہ صرف کھیل پر مرکوز رکھیں۔انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ ہر میچ کو الگ سمجھتے ہوئے میدان میں اتریں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

محسن نقوی نے کہا کہ میچ ٹو میچ کھیلیں اور ہر مقابلے میں جیت کے لیے جائیں، ویمنز ایشیا کپ میں قومی ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہترین کھیل پیش کریں۔

5 ستمبر کو بھارت سے بڑا مقابلہ

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 ستمبر کو دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ ایشیا کپ کا یہ مقابلہ دونوں روایتی حریفوں کے لیے اہم ہوگا۔

بھارت نے ٹورنامنٹ میں اب تک عمدہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے بعد ہانگ کانگ کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد پاکستان کے خلاف 5 ستمبر کا میچ مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

Related posts

آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا، بھارتی میڈیا

Mobeera Fatima

فیفا ورلڈ کپ میں قطر کو 0-6 سے شکست ، کینیڈا کی میگا ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح

Mobeera Fatima

دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم دبئی پہنچ گئی،6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment