Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پارٹی کو سیاسی لیڈرشپ چلائے گی یا بشریٰ بی بی؟ شوکت یوسفزئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کو سیاسی لیڈر شپ چلائے گی یا بشریٰ بی بی؟

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی ناکام احتجاج پر اپنی لیڈر شپ پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران بڑے بڑے عہدوں والے کہاں تھے؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت پنجاب کی لیڈر شپ کہاں غائب رہی ؟ علی امین اور عمر ایوب کے سوا احتجاج میں کوئی سیاسی لیڈر شپ موجود نہیں تھی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور حکومت سنگجانی میں احتجاج پر راضی تھے۔ لیکن بشریٰ بی بی نے بات کیوں نہیں مانی؟ ہم ڈی چوک کیوں گئے؟ پارٹی کو سیاسی لیڈرشپ چلائے گی یا بشریٰ بی بی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

Related posts

ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق،48 زخمی

Mobeera Fatima

ہربھجن، یوراج سمیت دیگر بھارتی کرکٹرز کیخلاف کیس

Mobeera Fatima

ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے پی ٹی آئی ریاست کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسد قیصر

Mobeera Fatima

Leave a Comment