Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہمارا میڈیکل کالجز کی فیس دیکھنے سے کیا کام ؟ ریگولیٹری کے پاس جائیں ، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی فیس سے متعلق کیس میں درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ میڈیکل کالجز کی فیس پر کون سا قانون لگتا ہے؟ سپریم کورٹ ایسے تو کیس نہیں سن سکتی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ کیا آپ نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے فیس کے حوالے سے رابطہ کیا ہے؟ درخواست گزار نے جواب دیا کہ میں نے وزیرِ اعظم اور صدرِ مملکت کو میڈیکل کالجز کی فیس کے حوالے سے خط لکھا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ ان سے بات کریں، فیس کی ریگولیٹری کون کرتا ہے؟ درخواست گزار نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان میڈیکل ڈینٹل ایکٹ بنایا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط لیا گیا۔

جسٹس منصور نے کہا کہ آپ ریگولیٹری کے پاس جائیں، سپریم کورٹ کا میڈیکل کالجز کی فیس دیکھنے سے متعلق کیا کام؟ ریگولیٹری جب بنی ہوئی ہے تو کیا وہاں گئے ہیں؟ کیا ہم اس پر کمیشن بنا سکتے ہیں؟

جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کا ذاتی مسئلہ ہے تو ریگولیٹری سے رجوع کریں۔

Related posts

جیل میں بیٹھ کر نفرت کا بیانیہ آگے بڑھانے والا کون، قوم سمجھ رہی ہے، گورنر سندھ

Mobeera Fatima

فارمی انڈے 276 روپے درجن ہو گئے

Mobeera Fatima

پی پی 139 میں ضمنی الیکشن ، شیخوپورہ میں جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment