Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 15 اشیاء مہنگی، 10 سستی، 26 کی قیمتیں مستحکم رہیں

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.20 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 15 اشیاء مہنگی، 10 سستی جبکہ 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 85 روپے 81 پیسے فی کلو، آلو کی قیمت میں 2 روپے فی کلو، پیاز کی قیمت میں 3 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوا۔

گڑ کی قیمت 2 روپے فی کلو، سرسوں کا تیل 3 روپے 39 پیسے، بیف 5 روپے 56 پیسے اور مٹن 2 روپے 33 پیسے مہنگا ہوا۔ چینی،ٹماٹر،سگریٹ، لکڑی اور کپڑا بھی مہنگا ہو گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لہسن کی قیمت 35 روپے 99 پیسے، کیلا 11 روپے 08 روپے، انڈے 12 روپے 68 پیسے سستے ہوئے۔

Related posts

نائیجر، مسجد میں دہشت گردوں کا حملہ، 44 افراد جاں بحق، 13 زخمی

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

Mobeera Fatima

برطانیہ میں مسجد جلانےکی پوسٹ کرنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment