ملک میں ہفتہ وار مہنگائی مزید 0.34 فیصد کم ہوگئی، مجموعی سالانہ شرح21.31 فیصد پر آگئی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں18 اشیاء سستی اور12 مہنگی ہوئیں،حالیہ ہفتے21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 7.87 اورچکن 5.92 فیصد سستا ہوا،آٹا 4.66،پیاز1.99 اورانڈوں کی قیمت میں 1.22 فیصد کی کمی ہوئی۔
ایل پی جی 3.23 اورجلانے والی لکڑی کی قیمت میں 0.04 فیصد کمی ہوئی،ایک ہفتے میں بیف0.49 اور دال چنا 0.42 فیصد مہنگاہوا ،حالیہ ہفتے چائے،مٹن ،دہی،دودھ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔