ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بعض مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال اور دیر سمیت خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں رات کوموسم سرد رہے گا۔
اس کے علاوہ بہاولپور ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اورلاہور میں اسموگ کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔