Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

موسم خشک اور سرد رہے گا ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ، مری ، گلیات ، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور آزاد کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں اسموگ رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی موسم خشک اور سرد جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ، لوئر دیر ، کالام ، مالم جبہ ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مظفرآباد میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد کم سے کم درجہ حرارت  لہہ منفی 03 ، سکردو منفی 01 اور بابوسر میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

Related posts

کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Mobeera Fatima

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ

Mobeera Fatima

حکومت کا جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment