Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ویرات کوہلی اور انوشکا کا بھارت چھوڑ کر لندن میں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ

بھارت کے سپر اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کوہلی اور انوشکا بھارت میں اپنی نجی زندگی پرسکون ماحول میں گزارنا چاہتے ہیں جہاں ہنگامہ اور شور شرابے نہ ہو اور دونوں آزادانہ گھوم پھر سکیں، ان کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کر سکیں۔

بھارتی اسٹار اور ان کی اہلیہ کا ہدف ایسا شہر ہے جہاں عام لوگ انہیں پہچان نہ سکیں ، ٹی ٹوئنٹی فائنل کے ہیرو نے جمعرات کو ممبئی میں وکٹری پریڈ میں انوشکا اور دونوں بچوں وامیکا(بیٹی)اور اکائے(بیٹا) کے ساتھ  شرکت کی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب سے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دوسرے بچے آکائے کوہلی کے والدین بنے ہیں، اس کے بعد سے یہ جوڑا لندن شفٹ ہونے کا سوچ رہا ہے۔

ان کے قریبی حلقے دعویٰ کر رہے ہیں کہ اب یہ خاندان لندن میں مستقل طور پر آباد ہو سکتا ہے جہاں وہ ایک عالیشان گھر خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، آکائے کی پیدائش سے پہلے کوہلی اور انوشکا شرما نے لندن میں کافی وقت گزارا اور انہوں نے اسے وہیں جنم دینے کا فیصلہ کیا۔

Related posts

ٹیکس بل پر اختلافات ، ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ سے استعفیٰ دیدیا

Mobeera Fatima

علی امین گنڈاپور نے رواں ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

50 فیصد ٹیکس کوئی نہیں دیگا، نوکریاں کرنے والے چھوڑ جائیں گے، شاہد خاقان عباسی

Mobeera Fatima

Leave a Comment