Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکا نے بھارت کو سمندری نگرانی کا سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن: امریکا نے بھارت کو سمندری نگرانی کے جدید سازوسامان کی فروخت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس معاہدے کی مالیت 13 کروڑ ڈالر سے زائد ہے، جس کا مقصد بھارت کی بحری صلاحیتوں کو بڑھانا اورخطے میں مشترکہ آپریشنزکو فروغ دینا ہے۔

ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (DSCA) نے اس منظوری سے متعلق امریکی کانگریس کو آگاہ کر دیا ہے، یہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی تکمیل میں معاون ثابت ہو گی۔

ڈی ایس سی اے نے واضح کیا ہے کہ اس دفاعی معاہدے سے جنوبی ایشیا میں بنیادی فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار کے آغاز میں انڈیکس بلند ترین سطح پر چلا گیا، ڈالر سستا

Mobeera Fatima

بھارت نے کابل میں اپنا سفارتحانہ بحال کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment