Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ٹرمپ کی ثالثی کامیاب، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق دونوں ممالک نے آج سے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور اصل امن معاہدے کی طرف واپس جانے پر بھی متفق ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم سے رابطہ کیا اور خطے میں امن قائم رکھنے کے لئے سفارتی اقدامات کیے۔

انہوں نے بتایا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ دونوں امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں، جس سے اقتصادی اور سیاسی استحکام میں بھی مدد ملے گی۔

امریکی صدر کی ثالثی اوررابطوں کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کے راستے کھلے رکھنے اور امن و سلامتی کو ترجیح دینے کا عہد کیا ہے۔

یہ جنگ بندی خطے میں کشیدگی کم کرنے اورعالمی سطح پرامن کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دی گئی ہے۔

Related posts

خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، وزیر داخلہ

Mobeera Fatima

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن رد الفتنہ ون کامیابی سے مکمل، 216 دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد مانگ لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment