Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سیریز کا تیسرا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، دونوں ٹیموں کو یہیں اپنے پہلے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹاس ہارنے کے بعد  انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔

انگلینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے سونی بیکر اور عادل رشید کی جگہ لیام ڈاسن اور جوش ٹنگ کو شامل کیا ہے۔

سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ پہلے2میچز میں ہدف کے تعاقب میں مشکلات کے باوجود اوس کے باعث پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، دنتھ ویلالاگے نے سچندو کولمباج کی جگہ لی ہے۔

،پوائنٹس ٹیبل پراس وقت پاکستان پہلے نمبر پر براجمان ہے، سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سری لنکا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

Related posts

دورہ نیوزی لینڈ، قومی ون ڈے سکواڈ کے آج سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

Mobeera Fatima

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

سابق نائیجیرین فٹبالر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment