Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ٹریک بحال نہ ہو سکی ، فیصل آباد ، لاہور ریلوے سروس بدستور بند

فیصل آباد لاہور ریلوے ٹریفک ٹریک بحال نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز سے بند ہے۔

گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس چک جھمرہ کے قریب ٹریک پر پھنسی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔ حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

حادثے کے تقریبا 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ریلوے ٹریک بحال نہیں ہو سکی جس کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹریفک بند ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام پر ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ دوسری جانب واقعے کا مقدمہ تھانا ساہیانوالہ میں درج کر لیا گیا ہے۔

Related posts

مرغی کا گوشت 417 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

معرکہ حق، مادر وطن کی دفاع میں 11 جوان شہید اور 78 زخمی ہوئے

Mobeera Fatima

لکی مروت، بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment