امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں تیز بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کے بعد درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جس میں 20 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلاء کیلئے 14 ہیلی کاپٹر، 12 ڈرون اور پانچ سو اہلکار سرچ اور ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں۔
حکام نے ریاست میں مزید ممکنہ سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔ حکام کے مطابق جمع کے روز ریاست میں طوفانی سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ممکنہ نقصان سے بھی عوام کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔