Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 81 لاکھ 98 ہزار 284 ویڈیوز حذف کی گئی ہیں۔

ٹک ٹاک کی تازہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی نشاندہی اور حذف کے لیے اقدامات کیے، تاکہ عالمی صارفین کے لیے پلیٹ فارم پر بہتر اور محفوظ تجربہ یقینی بنایا جا سکے۔

اس سہ ماہی میں پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ 81 لاکھ 98 ہزار 284 ویڈیوز حذف کی گئیں، جن میں سے 99.8 فیصد ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کی گئی تھیں، اور 95.9 فیصد ویڈیوز اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔

ٹک ٹاک کے مطابق، خودکار ٹیکنالوجی زیادہ تر کام سنبھالتی ہے، جبکہ انسانی ٹیمیں ان معاملات پر توجہ مرکوز کرتی ہیں جہاں انسانی فیصلہ ضروری ہوتا ہے، جیسے اپیلوں کا جائزہ لینا، ماہرین کی رہنمائی شامل کرنا، اور بدلتی ہوئی صورتحال پر فوری ردعمل دینا۔

Related posts

معروف پنجابی اداکار جسوندر سنگھ بھلا انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

امریکا سے واپس آکر پنجابی فلم کرنا ایک بڑا چیلنج تھا: اداکار شان

Mobeera Fatima

سمانتھا رتھ کی خفیہ شادی کی تصاویر وائرل, مداح حیران

Mobeera Fatima

Leave a Comment