Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، لاہور اور قصور میں گرج چمک کے سا تھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، گجرات، اوکاڑہ، شیخوپورہ، نارووال، حافظ آباد، وزیرآباد، خوشاب اور سرگودھا میں بارش جبکہ سیالکوٹ، میانوالی اورگرد و نواح میں گرج چمک کے سا تھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ہے۔

Related posts

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

Mobeera Fatima

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری ، 3 خواتین سمیت مزید 6 جیل ملازمین زیر حراست

Mobeera Fatima

محکمہ فشریز خیبر پختونخوا سے سر پلس ملازمین نکالنے کا فیصلہ، فہرست تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment