Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

24 اگست کی شام چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، اسپارکو

اسپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کے بارے میں پیشگوئی کر دی۔

ترجمان اسپارکو نے کہاہے کہ ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند 23 اگست 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 11:06 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے۔

24 اگست 2025 کو غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی، ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق 24 اگست 2025 کی شام کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، یکم ربیع الاول 25 اگست 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔

ماہ ربیع الاول کا آغاز اگر 25 اگست سے ہوتا ہے تو 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعہ کو ہو گی، ترجمان نے کہا کہ چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Related posts

حکومت کا سولر پینلز صارفین کے لیے گراس میٹرنگ کی پالیسی متعارف کرانے پر غور

admin

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات کیلئے بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے کا اجراء

Mobeera Fatima

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیجیٹل کرنسی کے تجرباتی مرحلے کا آغاز

Mobeera Fatima

Leave a Comment