Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

اے آئی اداکارہ کی رونمائی، ہالی ووڈ اور فلمی دنیا میں ایک نئی بحث

زیورخ فلم فیسٹیول میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کی جانے والی اداکارہ ٹلی نورووڈ کی پیشکش نے عالمی فلمی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔

ڈیجیٹل اداکارہ کے منظرِ عام پر آتے ہی مختلف حلقوں میں دلچسپی اور خدشات کا اظہار کیا گیا۔ اے آئی اداکارہ کو متعارف کروانے والے اسٹوڈیو زیکویا نے کہا کہ ابتدا میں یہ منصوبہ شکوک و شبہات کا شکار رہا، لیکن فیسٹیول میں پیش کرنے کے بعد فلمی حلقوں نے اس میں گہری دلچسپی دکھائی، کئی ٹیلنٹ ایجنٹس نے تو یہاں تک کہا ہے کہ وہ اس ورچوئل اداکارہ کو فلموں میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ٹلی نورووڈ کی تخلیق کار، اداکارہ اور پروڈیوسر ایلین وین ڈر ویلڈن نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ یہ پروجیکٹ انسانوں کی جگہ لینے کے لیے نہیں، بلکہ فن اور تخلیقی تجربے کی ایک نئی جہت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے آئی کو ایسے ہی دیکھنا چاہیے جیسے اینیمیشن، کٹھ پتلی تماشا یا سی جی آئی، جو فن کے اظہار کی نئی شکلیں ہیں، لیکن انسانی فنِ اداکاری کے جذبے اور لذت کو کوئی ٹیکنالوجی بدل نہیں سکتی۔

Related posts

آسکر یافتہ شرمین عبید پاکستانی بچی کی بہادری پر مبنی فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بن گئیں

Mobeera Fatima

رجب بٹ کے خاندان پر کم عمر بچے سے کام لینے کا الزام، سوشل میڈیا پر تنقید

Mobeera Fatima

جنوبی افریقہ سے 12 زرافے پاکستان لانے کی تیاری، لاہور زو کیلئے بڑی پیش رفت

Mobeera Fatima

Leave a Comment