Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کل ہو گی ، مہمانوں کو دعوت نامے جاری

نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریبِ حلف برداری کل ایوان صدر میں ہو گی ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کل 11 بجے نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔

تقریبِ حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ججز، پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام شرکت کریں گے۔ ایوانِ صدر سیکرٹریٹ نے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے ہیں۔

نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے آج فل ڈریس ریہرسل ہو گی۔

یاد رہے کہ 22 اکتوبر 2024ء کو 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر تقرری کے لیے نامزد کیا تھا۔

Related posts

اوگرا نے ایل این جی مہنگی کردی

admin

بجلی بلوں پر ریلیف خوش آئند، وزرائے اعلیٰ کے بیانات کو بڑھاوا نہیں دینا چاہیے، قمر زمان

Mobeera Fatima

آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment