Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کل سے شروع ہو جائے گی

ایام تشریق کا اختتام ہو گیا جس کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کل 20 جون سے  شروع ہو جائے گی ، پی آئی اے کا حج آپریشن 21 جولائی تک جاری رہے گا۔

مناسک حج کی ادائیگی کے آخری دن بیشتر حجاج کرام تینوں جمرات کی رمی کے بعد منیٰ سے رخصت ہو کر مکہ مکرمہ پہنچنے لگے ہیں ،مقامی حجاج نے جدہ، مکہ مکرمہ، طائف، مدینہ منورہ، ریاض اور دیگر شہروں کی طرف روانگی شروع کر دی۔

منیٰ سے مکہ مکرمہ اپنی رہائش گاہ واپسی کے بعد حجاج اب مدینہ منورہ جائیں گے، مسجد نبوی میں نمازیں ادا کریں گے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیں گے۔

حجاج مسجد قباء، مسجد قبلتیں، سباء مساجد اور مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے، تقریباً 20 فیصد حجاج منیٰ میں قیام کریں گے اور رمی کے بعد اپنی رہائش گاہوں کی جانب روانہ ہوں گے۔

Related posts

نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے

Mobeera Fatima

چینی محققین نے پانی کے بہاؤ اور سیلاب کی پیش گوئی کے لئے نیا ماڈل تیار کرلیا

admin

سعودی عرب نے تین سال بعد افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment