Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کر لیا

وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کر لیا۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی صدر سے جلد منظوری کا امکان ہے، اس آرڈیننس سے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کے مقدمات مقرر کرنے کے لئے اختیار میں اضافہ ہو جائے گا۔

وزارت قانون نے گزشتہ روز آرڈیننس وزیراعظم اور کابینہ کو بھجوایا تھا، وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔

اس آرڈیننس کے مطابق چیف جسٹس، سپریم کورٹ کا سینئر جج اور چیف جسٹس کا مقرر کردہ جج کیس مقرر کرے گا،اس سے پہلے قانون میں چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججوں کا تین رکنی بینچ مقدمات مقرر کرتا تھا۔

آرڈیننس کے مطابق بینچ عوامی اہمیت اور بنیادی انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمات کو دیکھے گا،ہر کیس کو اس کی باری پر سنا جائے گا ورنہ وجہ بتائی جائے گی، ترمیمی آرڈیننس کے مطابق ہر کیس اور اپیل کو ریکارڈ کیا جائے گا اور ٹرانسکرپٹ تیار کیا جائے گا،یہ ریکارڈنگ اور ٹرانسکرپٹ عوام کے لئے بھی دستیاب ہوں گی۔

Related posts

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج پہلا ون ڈے کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

ایک کیس میں گرفتار شخص تمام مقدمات میں گرفتار تصور ہو گا ، اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کس حد تک ہو سکتا ہے ؟ سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment