Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 0.52 فیصد پر آ گئی، ادارہ شماریات

ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 0.52 فیصد پر آگئی ہے، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.77 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 141.36 روپے سے بڑھ کر 145.50 روپے ہو گئی ہے،فی درجن کیلے کی قیمت 124.76 روپے سے بڑھ کر 128.13 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

گھی کی فی کلو قیمت 583.89 روپے سے بڑھ کر 585.81 روپے ہو گئی، اڑھائی کلو گھی کا ٹن 1496.18 روپے سے بڑھ کر 1498.48 روپے کا ہو گیا ہے۔

دال مونگ کی قیمت 405.65 روپے سے بڑھ کر 406.65 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جلانے کیلئے فی من لکڑی کی قیمت 1322.99 روپے سے بڑھ کر 1324.66 روپے ہو چکی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق لہسن کی فی کلو قیمت 686.13 روپے سے بڑھ کر 690.27 فی کلو ہو گئی جبکہ باتھ سوپ، چاول، ہوٹل پر تیار شدہ فی پلیٹ دال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

یقین ہے غیرت مند پختون آخر تک میرا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، بشریٰ بی بی

Mobeera Fatima

شہدا اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

جنوبی وزیرستان میں گاڑی پر راکٹ حملہ ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment