Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

میرین اکیڈمی کو ڈگری دینے والا ادارہ بنائیں گے، وفاقی وزیر بحری امور

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ میرین اکیڈمی کو ڈگری دینے والا ادارہ بنائیں گے،اپ گریڈیشن پر تمام مشاورت مکمل کرکے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرین اکیڈمی سے متعلق تمام قانونی و انتظامی تقاضے پورے کر لیے،وزیراعظم کی منظوری کے بعد سمری وزارتِ قانون بھیجی جائے گی۔

وفاقی کابینہ میرین اکیڈمی اپ گریڈیشن کی حتمی منظوری دے گی،میری ٹائم تعلیم کو عالمی معیار پر لائیں گے،اعلیٰ تربیت یافتہ سی فاررز تیار کریں گے۔

جنید انوار چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شپنگ شعبے کو ہنرمند افرادی قوت فراہم کریں گے، انسانی وسائل کی ترقی میں سرمایہ کاری جاری رہے گی۔

عالمی معیار کی بحری افرادی قوت تیار کریں گے،عالمی بہترین بحری اداروں سے ڈوئل ڈگری پروگرام پر بات چیت جاری ہے۔

Related posts

عوام سے میرا پیار کا رشتہ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا، مریم نواز

Mobeera Fatima

جھل مگسی میں تیل و گیس کا منصوبہ آپریشنل ہو گیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment